خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) افغانستان میں پاکستانی سرحد سے متصل علاقہ لوئے شلمان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 افراد جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔
خیبر ایجنسی سے جڑے لوئے شلمان کے علاقے مچ میگئی میں امریکی جاسوس طیاروں نے دریائے کابل میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ کشتی پر دو میزائل داغے گئے جسکے نتیجے میں اس میں سوار 6افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونیوالے حامد اور شبیر نامی دونوں افراد کو لنڈی کوتل ہسپتال لایا گیا۔ لوئے شلمان کے علاقے میں یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔