خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی،جبکہ جمردومیں نامعلوم افرادنے مقامی شخص کو قتل کر دیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے سپاہ میں سیکورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے کالعدم لشکر اسلام کے ٹھکانوں پر بمباری کی، کارروائی میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
دوسری طرف جمردو کے علاقے شاہ کس میں نامعلوم افرادنے مقامی شخص کو قتل کر دیا اور لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔