پشاور(جیوڈیسک)خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں کالعدم تنظیموں کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر قبضے کیلئے جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی میں اب تک ڈھائی سو شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ خبر ایجنسی کی وادی تیرہ کا علاقہ میدان دو ماہ سے میدان جنگ بنا ہو اہے۔
یہاں کالعدم تنظیمیں آپس میں لڑ رہی ہیں جن کا مقصد ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر قبضہ کرنا ہے۔گھمسان کے رن میں خودکش حملے بھی کیئے جارہے ہیں، میدان میں کالعدم تحریک طالبان، کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم انصار الاسلام ایک دوسرے کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔۔جبکہ دوسری طرف سیکیورٹی فورسز بھی شدت پسندوں کے خلاف سرگرم ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر کالعدم انصار اسلام نے تین خودکش حملے کئے ۔ دو ماہ سے جاری جھڑپوں میں اب تک ڈھائی سو سے زائد شدت پسند مارے جاچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔جھڑپوں کے باعث علاقے سے ایک ہزار خاندان محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی پر مجبورہو گئے ہیں۔