خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں باڑہ کے حلقہ این اے 46 کے 21 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے۔ پولنگ صبح 8بجے سے بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پولیٹکل انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہے۔ پولنگ میں ترسٹھ ہزار چار سو ارسٹھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
گیارہ مئی کے انتخابات میں ووٹرز لسٹوں میں بے قاعدگیوں اور ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ الیکشن میں تحریک انصاف کے اقبال آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔
جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ حمید اللہ جان آفریدی، ملک وارث آفریدی ، ناصر خان آفریدی اور حاجی محمد شاہ آفریدی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔