خیبرایجنسی (جیوڈیسک) تحصیل لنڈی کوتل بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے مشہور بازار ذخہ خیل میں سڑک کنارے زور دار بم دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ایک سیکیورٹی اہلکار اور امن لشکر کا رضا کار جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے پر بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بازار اور قریبی بستیوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔