خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) تحصیل باڑہ کے علاقے سورڈھنڈ میں گاڑی میں دھماکے سے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
دہشت گرد خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے گاڑی میں بارودی مواد بھر کر اسے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ سورڈھنڈ کے قریب گاڑی میں دھماکا ہو گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ جن کی لاشیں قریبی سرکاری اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔