خیبرایجنسی میں ڈیم کی سرنگ میں صفائی کے دوران 38 مزدور بے ہوش

Dam

Dam

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) سپیرا ڈیم باڑہ کی ٹنل میں صفائی کے دوران 38 مزدور بے ہوش ہوگئے۔

خیبرایجنسی میں سپیرا ڈیم باڑہ کی سرنگ میں صفائی کے دوران 38 مزدور بے ہوش ہوگئے. مزدوروں کو ڈوگرا اسپتال باڑہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دہشت گردی کے پیش نظر ڈیم کی سرنگ طویل عرصے سے بند تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مزدوروں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ پولیٹیکل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مزدور دم گھٹنےسے بےہوش ہوئے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔