خیبر ایجنسی : فائرنگ سے خاصہ دارفورس کا اہلکار اور اہلیہ جاں بحق

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے قمبر آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کا اہلکار اور اہلیہ جاں بحق ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قمبر آباد میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاصہ دار فورس کے اہلکار اور اہلیہ کو ہلاک کر دیا۔