خیبر ایجنسی: مکان میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 5 افرادجاں بحق
Posted on July 2, 2014 By Geo3 Webmaster مقامی خبریں
Khyber Agency
خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے ولو میلہ میں شریف گل نامی شخص کے گھر میں افطار کے بعد کھانا تیار کیا جارہا تھا کہ اچانک سلنڈر پھٹ گیا۔
دھماکے سے چولہے کے اردگرد موجود شریف گل کی والدہ، بیوی اور تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، دھماکے کے وقت شریف گل موجود نہیں تھا۔