خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے نزدیک شدت پسندوں نے نیٹو کنٹینرز کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ سیکیورٹی زرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے نزدیک شدت پسندوں نے نیٹو کنٹیرز کے قافلے پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے کنٹینرز کو آگ لگا دی۔
شدت پسندوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی نیٹو کے ہیلی کاپٹر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی فضائی نگرانی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نیٹو کے کنٹینرز کو کامیابی سے نشانہ بناکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔