خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید بیس دہشت گرد مارے گئے

Khyber Agency

Khyber Agency

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن ٹو کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بمباری میں مزید 20 دہشت گرد مارے گئے اور پانچ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز خیبر ایجنسی کے علاقے سپین کمر میں سیکیورٹی فورسز کا کیلرنس ۤآپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ شروع ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 21 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 فوجی جوان بھی شہید بھی ہو گئے تھے۔