خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 10 شدت پسند ہلاک ، 5 ٹھکانے تباہ

Jet Planes

Jet Planes

خیبر (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں
10 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بمباری میں شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ہیں ، اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے۔

کہ پاک فوج نے خفیہ اطلاع ملنے پر شلوبر ، ملک دین خیل اور سپاہ میں کارروائی کی جس کے دوران شدت پسندوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ، پاک فوج نے 10 شدت پسندوں کو ٹھکانے لگا کر ان کے 5 ٹھکانے تباہ کر دئیے ہیں ، مزید کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔