راولپنڈی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کے دوران 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں تازہ فضائی کارروائی کی گئی جس میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
جبکہ مارے گئے دہشت گردوں میں کئی خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے وادی تیرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں علاقے میں خود کش حملہ آوروں کے تربیتی مرکز سمیت دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔