خیبرایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری سے آٹھ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کے ساتھ خیبر ایجنسی کے دہشت گرد بھی نشانے پر ہیں۔ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ میں کامیاب کارروائی کی۔
حملے میں کوکی خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔بمباری کے نیتجے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
جبکہ نشانہ بننے والے چاروں ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔