خیبر ایجنسی: امن لشکر کے ساتھ جھڑپ میں دو شدت پسند ہلاک

Militant

Militant

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں اتوار کو امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو شدت پسند ہلاک، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ باڑہ کے علاقے ملوت میں ہوئی جس دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ ابھی تک اس خبر کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں ہیں۔