خیبرایجنسی میں نیٹوکنٹینرز پر راکٹ حملوں سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

Nato Containers

Nato Containers

جمرود (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں نیٹوکنٹینرز پر راکٹ حملوں سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جمرود میں پاک افغان شاہراہ پر سورکمر کے قریب نیٹو کنٹینرز کے قافلے پر راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں دو کنٹینر الٹ گئے اور اس میں سوار 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسرا راکٹ حملہ علی مسجد کے قریب کیا گیا جس میں ڈرائیور جاں بحق اور کنٹینر میں لدا فوجی سازوسامان جل کرتباہ ہوگیا۔

حملہ آوروں نے راکٹ داغنے کے بعد کنٹینروں پر فائرنگ بھی کی۔ حملوں کے بعد فرار ہوتے ہوئے شرپسندوں اور خاصہ دار فورس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک خاصہ دار زخمی ہوگیا۔