خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں آج پیر کی صبح نامعلوم شدت پسندوں نے نیٹو کے لیے تیل لے جانے والے دو ٹینکرز پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
اس واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ یہ واقعہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد خاصہ دار فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ چار روز قبل بھی تحصیل جمرود میں نیٹو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس واقعہ میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ ٹینکروں میں آگ لگی تھی۔ اب تک اس تازہ ترین واقعہ کی کسی گروہ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔