خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی اور گردونواح میں شدید بارش، ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، جس کے باعث تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد میں سیلابی ریلے میں چار گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔
خیبر ایجنسی میں رات گئے سے جاری بارشوں کے باعث ندی نالوں میں آگئی ،سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے جبکہ سیلابی ریلے میں چار گاڑیاں بہہ گئی جو ندی نالوں میں پائی گئی ہیں۔
خیبر ایجنسی میں بارشوں کے باعث پشاور کے بڈھنی نالہ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ فلڈ سیل حکام کے مطابق علاقے کی آبادی کو پانی کے ممکنہ ریلے سے محفوظ کرنے کیلئے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔