خیبر ایجنسی: غیرحاضر رہنے والے سو سے زائد اساتذہ کومعطل کردیا گیا

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے محکمہ تعلیم نے طویل عرصہ سے غیرحاضر رہنے والے سو سے زائد اساتذہ کومعطل کردیا ہے۔ خیبر ایجنسی کے ایجنسی ایجوکیشن آفیسرعتیق الرحمن کے مطابق ایجنسی بھر میں طویل عرصہ سے غیر حاضر رہنے والے سو سے زائد مرد اور خواتین اساتذہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

جس میں 31 اساتذہ کو برخاست جبکہ 77 کی تنخواہیں بند کرکے معطل کردیا گیا ہے۔ عتیق الرحمن کے مطابق تعلیمی اصلاحات کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔