خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کر کے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے اش خیل میں افغان باشندے کے گھر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ریموٹ کنٹرول بم، 2 بارودی سرنگ ،2 میزائل، رائفلز،4 کلو بارودی مواد اور 17 دستی بم برآمد کئے گئے اور 4 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔
دوسری طرف تحصیل جمرود کے علاقہ سور کمر میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خیبر ایجنسی میں ایک اور واقعہ میں تحصیل باڑہ سے عزیز مارکیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے۔