خیبرایجنسی میں پاک فوج کی بمباری کے دوران 19 دہشتگرد ہلاک

HALICOPTER

HALICOPTER

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن “خیبر ون” کے نتیجے میں پاک فوج کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

اور سندا پل کے علاقے میں بمباری کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈروں سمیت 19 ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کو اہم کامیابی ملی ہے جس میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فوجی ذرائع کی جانب سے موصول ہونے والے تحریری بیان میں کہا گیا تھا کہ آپریشن “خیبر ون” منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے اور اس کے آغاز سے اب تک اہم کمانڈروں سمیت 135 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔