راولپنڈی (جیوڈیسک) عسکری ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں زمینی کارروائی کی جس میں 17 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کارروائی کے دوران 6 سے 8 دہشت گرد فرار ہو گئے جن کا تعاقب جاری ہے۔