خیبر ایجنسی(جیوڈیسک)پولیو مہم کے دوسرے روز جمرود سول ہسپتال کے پولیو سنٹر میں دھماکے سے خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہو گئی۔دھماکا خیبر ایجنسی کے علاقہ جمرود میں سول ہسپتال کے پولیو سنٹر میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جس سے پولیو سینٹر کی عمارت گر گئی۔
ڈیوٹی پر موجود خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گئی جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔