خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی جمرود کے علاقے لاشوڑا میں پولیو ٹیم کے قافلے کے قریب تین بم دھماکوں میں 5 خاصہ دار اہلکار شہید ہوگئے۔ لاشوڑا میں تین دھماکے ہونے کی اطلاع ہے.
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے لاشوڑا میں پولیو ٹیم ورکرز سکیورٹی اہکاروں کے ہمراہ علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہے تھے کہ ان کے قافلے کے قریب بم دھماکے ہوئے جس میں پانچ خاصہ دار اہلکار شہید ہو گئے.
بم پہلے سے نصب کیا گیا تھا جبکہ اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ جمرود جہانگیر اعظم وزیر سے نے بتایا کہ پولیو ٹیم قافلے پر 3 بم حملے ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔