خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملےمیں 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میدان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
جنھیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی آرمی بیس کیمپ منتقل کردیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے جس کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔