خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکی فضائی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکراسلام اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے سیکڑوں ٹھکانے بھی تباہ کئے جاچکے ہیں۔