خیبر (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی جمرود کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی ، اہم شدت پسند کمانڈر سمیت سات مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ، کارروائی میں 235 کلو چرس بھی برآمد ہوئی۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے شدانی جبہ میں سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں چھ مشتبہ افراد گرفتار جبکہ مکان سے 235 کلو چرس بھی برامد کی گئی۔
اس کے علاوہ جمرود وزیر ڈنڈ میں بھی کارروائی کی گئی ، جس میں اہم شدت پسند کمانڈر گرفتار کر لیا گیا ، جس کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے ۔ کالعدم تحریک طالبان مینہ جان گروپ سے تعلق بتایا جاتا ہے ۔