خیبر ایجنسی میں سیکورٹی ہائی الرٹ، لیویز فورس کی گشت میں اضافہ

Khyber Agency

Khyber Agency

جمرود (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں گزشتہ روز دو بم دھماکوں کے بعد ایجنسی بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ تحصیل جمرود میں گزشتہ روز خاصہ دارفورس کے گاڑیوں پر دوبم دھماکوں کے بعد ایجنسی بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

پاک افغان شاہراہ کے علاوہ تحصیل جمرود کے تمام اہم راستوں پر خاصہ دار فورس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے لیویز فورس کی گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز جمرود کے علاقہ لاشوڑہ میں پولیو ٹیم کے تحفظ پر مامور خاصہ دار فورس کے دو گاڑیوں پر دو بم حملوں میں 12 خاصہ دار اور ایک بچہ سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔