خبیر ایجنسی میں 5 خودکش بمبار داخل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں 5 خودکش بمباروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر گورنر خیبرپختونخوا مہتاب خان عباسی کا دورہ تحصیل باڑہ ملتوی کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل اور جمرود میں 5 خودکش بمباروں کے داخل ہونے کی اطلاع ہے۔

ایجنسی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات پر گورنر خیبرپختونخوا مہتاب خان عباسی کا دورہ تحصیل باڑہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔