خیبر ایجنسی : دہشتگردوں کیخلاف کارروائی 15 دہشت گرد ہلاک

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے زاو خرمتنگ میں دہشتگردوں کے خلاف فورسز کی کارروائی میں15 دہشت گر دہلاک ہو گئے، ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائی کے دوران 4 اہل کار بھی شہید ہوئے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہو ئے۔ خیبرایجنسی میں سرگاہ اور شیرگاہ کے پہاڑی علاقوں میں بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔