خیبر ایجنسی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 12 ٹن بارود، اسلحہ برآمد، ایک دہشت گرد گرفتار

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) بھاری مقدار میں بارودی مواد اور خطرناک اسلحہ برآمد کر کے دھشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا، سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ کس میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا 12 ٹن بارودی مواد برآمد کر لیا۔

خیبر ایجنسی کے آپریشن انچارج کرنل محمد نعیم سرور نے ذرائع کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کل سیکورٹی فورسز شاہ کس اور تحتہ بیگ کے علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران گھر سے 12 ٹن بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، فیز پرائما کارڈ، بم، ریموٹ کنٹرول، بڑی مقدار میں پوٹاشیم قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایک شحص کو بھی گرفتار کر لیا جس سے تحقیات جاری ہے کرنل محمد کے مطابق یہ بارودی مواد، لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور کے علاقوں میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتا تھا۔ آپریشن کے دوران فیز لگنے سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں سیمت ایک عام شہری معولی زخمی ہوئے ہیں۔