خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کےٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری

Jet Planes

Jet Planes

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

جن علاقوں میں بمباری کی گئی ان میں فاتح سر،وچوونو، راجگل اور دوہاخلے شامل ہیں۔ نشانہ بنائے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے 3 سے 4 ٹھکانے تباہ اور متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔