خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپ میں امن لشکر کا ایک رضاکار جاں بجق ہوگیا۔ ادھرلنڈی کوتل ایف سی چھاؤنی کے شلمان دروازہ پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیویز ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نیرے بابا میں دہشت گردوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپ ہوئی جھڑپ میں امن لشکر کا ایک رضا کار جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب دہشتگردوں نے لنڈی کوتل ایف سی چھاؤنی کے شلمان دروازہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف چھاؤنی کے باہر واقعے کمرے کو جزوی نقصان پہنچا۔