خیبر ایجنسی (جیوڈیسک)خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں امن لشکر کے رضا کاروں اور دہشت گروں میں جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، 7 رضا کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نری بابا میں امن لشکر کے رضا کار وں اور دہشت گروں میں جھڑپ کے دوران اہم کمانڈر اسپین باد اور 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گروں کی فائرنگ سے 7 رضا کاربھی زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔علاقے میں اب بھی جھڑپیں جاری ہیں۔