خیبرایجنسی : دہشت گردوں نے سرکاری اسکول بارودی مواد سے اڑا دیا

School

School

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کی تحصیل باڑا میں دہشت گردوں نے سرکاری پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ اسکول بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیٹیکل ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے ا کاخیل میں دہشت گردوں نے سرکاری پرائمری اسکول کو بارودی موادسے تباہ کردیا۔

دہشت گردوں نے اسکول میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ بارودی مواد پھٹنے سے اسکول کی پوری عمارت کو نقصان پہنچا ، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔