خیبر ایجنسی میں 10 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے، آئی ایس پی آر

Pak Army

Pak Army

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) آپریشن خیبر ون کے دوران 10 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے دوران باڑہ کے علاقے میں 10 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اسلحہ سمیت خود کو ان کے حوالے کردیا جب کہ خیبر ایجنسی میں آپریشن کے دوران اب تک 20 اہم کمانڈروں سمیت 350 دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔