خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وادی میں دہشتگرد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس پر سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اس کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔