خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی، کارروائی میں 16 دہشت گرد ہلا ک اور 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فوررسز نے دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی،کارروائی میں 16 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔