تیراہ (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا خیبر ٹو آپریشن جاری، بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
خیبر ایجنسی وادی تیراہ نرئے بابا میں سکیورٹی فورسز کی پیشقدمی کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حوالدار حضرحیات اور سپاہی افتخار شہید ہوگئے۔
خیبر ٹو آپریشن کے دوران اب تک سو سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زحمی ہو گئے ہیں۔ فورسز نے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔ حکام کے مطابق آخری شدت پسند کے خاتمے تک علاقے میں کاروائی جاری رہے گی۔