خیبر ایجنسی : وادی تیراہ کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے کلیئر کردیا

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی(جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کو سیکیورٹی فورسز نیدہشت گردوں سے کلیئر کر دیا۔ متاثرہ مکینوں کی واپسی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ جنھیں نو ماہ کا راشن اور فی خاندان پچیس ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے۔

سیکورٹی حکام کی جانب سے وادی تیراہ کو دہشت گردوں سے کلیئرکر دیا گیا۔ علاقہ چھوڑنے والے متاثرین کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی اتوار سے شروع ہوگی۔ سرکاری حکام نے بتایا متاثرہ خاندانوں کی واپسی دو مراحل میں ہوگی۔

پہلا مرحلے میں جرمہ، کوہاٹ، نیو درانی کیمپ سدہ اور کرم ایجنسی کے کیمپس میں مقیم آپریشن متاثرین اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوں گے۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے خاندانوں کو اشیا خور و نوش اور پچیس ہزار روپے نقد بھی دئیے جائیں گے۔

متاثرین کو نو ماہ تک ماہانہ بنیاد پر راشن کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ آپریشن متاثرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ الگے سال مارچ سے شروع ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں جانے والے خاندانوں کو چھ ماہ تک ماہانہ راشن دیا جائے گا۔