خیبر ایجنسی کے عثمان خان ٹی 20 سکواڈ میں شامل

 Usman Khan

Usman Khan

لاہور (جیوڈیسک) ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ہیرو فاسٹ بولر عثمان شنواری کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق عثمان شنواری آج رات لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہونگے۔

زیڈ ٹی بی ایل ٹیم کے فاسٹ بولر نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے فائنل میں نو رنز کے عوض پانچ شکار کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انیس سالہ نوجوان فاسٹ بولر نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گیارہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔