پشاور (جیوڈیسک) پشاور غیر تسلی بخش کارکردگی پر آئی جی خیبرپختونخوا نے 6 انسپکٹرز سمیت 26 پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا گیا، دو روز میں معطل اہلکاروں کی تعداد 117 ہوگئی۔ آئی جی خیبر پولیس پختونخوا ناصر درانی کی ہدایت پر غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل 26 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
معطل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق کوہاٹ اور ہزار ڈویژن سے ہے، کوہاٹ سے گیارہ جبکہ ہزارہ سے 15 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی خیبر پختونخوا پولیس میں غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل اہلکاروں اور افسران کے خلاف مہم میں اب تک 117 کو معطل کیا جاچکا ہے۔