خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات ، ملاکنڈ دیر اور تیمرہ گرہ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ نمائندے کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 89 کلو میٹر تھی زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔