پشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ سیکورٹی پلان کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی کو ریڈ زون ایریا قرار دیا گیا ہے۔ اور سیکیورٹی خدشات کی بنا پر جیل روڈ بھی بند کردی گئی ہے۔
اسمبلی کی عمارت اور ملک سعد فلائی اوور سمیت دیگر مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور عمران شاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ جبکہ اندرون شہر چیک پوسٹوں پر بھی نفری بڑھا دی گئی ہے۔