پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باعث مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی اوراس دوران ایوان گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے اٹھ کر جانے لگے جس پر حکومتی ارکان کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ اپوزیشن اراکین نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے رو عمران رو کے نعرے لگانا شروع کردیئے جس کے بعد ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔
دوسری جانب اپوزیشن احتجاج کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کر گئی جس بعد حکومت نے 3 بل منظور کرلئے جب کہ اجلاس بھی کل دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔