خیبر پختونخوا اسمبلی میں عمران خان کیخلاف تقریر پر ہنگامہ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

Khyber Pakhtunkhwa Assembly Commotion

Khyber Pakhtunkhwa Assembly Commotion

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہو گی جب اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان نے تحریک انصاف کے دھرنے میں خواتین کو نچانے پر ریمارکس دیے تو پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی نے شور شرابہ شروع کر دیا جس پر اپوزیشن کی خواتین ارکان بھی میدان میں کود پڑیں اور شدید ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

حکومت اور اپوزیشن کے ارکان اسمبلی ایک دوسرے کیخلاف گو نواز گو، گو عمران گو اور ڈیزل، ڈیزل کی شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اراکین کو بیٹنھے اور چھپ کروانے کی کوشش کرتے رہے۔ صورتحال بگڑنے اور ہنگامہ آرائی پر سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا تاہم اس کے باوجود حکومت اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے کیخلاف نعرہ بازی کرتے نظر آئے۔

تحریک انصاف کے رہنماء شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا رویہ دیکھ کر بہت مایوسی اور دُکھ ہوا ہے۔ عورت کو گالی دینا پشتون روایت نہیں ہے۔ اپوزیشن نے سوائے گالیوں کے اور کچھ نہیں سیکھا۔