پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی وہ واحد اسمبلی ہے جہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔ 124 ارکان کے صوبائی اسمبلی ایوان میں 112 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اسمبلی کی چار نشستیں خالی ہیں۔جبکہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے 8 ارکان بائیکاٹ کی وجہ سے اپنا ووٹ پول نہیں کریں گے۔ فارمولے کے مطابق خیبرپختون خوا میں 63 الیکٹورل ووٹ ہیں۔12 ارکان کو منہا کرنے کے بعد 58 الیکٹورل ووٹ پول ہونگے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حزب اقتدارکے ارکان کی تعداد 79 جبکہ اپوزیشن کی تعداد41 ہے۔
اس طرح جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کوحزب اقتدار کے 41 الیکٹورل ووٹ ملنے کاامکان ہے جبکہ ممنون حسین کو مسلم لیگ ن اورجمعیت علمائے اسلام کے 33 ارکان کی حمایت سے 17 الیکٹورل ووٹ ملیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو واضح کامیابی حاصل ہوگی تاہم خیبرپختونخوا کے نتائج مجموعی نتائج پر اثرانداز نہیں ہونگے۔