پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج صوبائی اسمبلی ہال پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ اسپیکر اسد قیصر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں معلومات تک رسائی سمیت اہم قانون سازی کی جائے گی۔ اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ خیبر پختون خوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ہر مہینے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ پارلیمانی سال کے دوران اسمبلی اجلاسوں کا کوٹہ پورا کیا جاسکے۔