خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید دو آزاد اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت

PTI

PTI

پشاور(جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید دو آزاد اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔آزاد اراکین اسمبلی اسرار اللہ گنڈا پور اور امجد آفریدی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اسرار اللہ گنڈا پور نے جیو نیوز کو بتایا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں کیا۔تحریک انصاف سے وابستگی سے متعلق صوبائی الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

ادھر تحریک انصاف کے رہ نما شوکت یوسف زئی نے کوبتایا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی کے ارکان کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔