پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور تحریک انصاف میں اتفاق کے بعد تحریک انصاف کے اسد قیصر بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل اسپیکر نے کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا تھا کہ کو شش ہے تمام امید وار بلا مقابلہ منتخب کر لیے جائیں گے۔
اگر اتفاق نہ ہوا تو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ کرائی جائے گی اس سلسلے میں اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نے پارلیمانی لیڈرز کو اپنے چمبر میں بلایا تھا جس کے بعد اپوزیشن اراکین اسمبلی کوبھی چیمبرمیں بلا یا ، اپوزیشن اور تحریک انصاف میں اتفاق کے بعد تحریک انصاف کے اسد قیصر بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے۔